Friday, 29 November 2024


مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت

 

اسلام آباد : مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کیلئے کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر انتظام یوم سیاہ منایا گیا اور کینیڈا کی پارلیمان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر سے دبانا ممکن نہیں۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی تحقیقات کیلئے عالمی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا ، عالمی مبصرین ، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے داخلہ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

 

 

 

 

Share this article

Leave a comment