Friday, 29 November 2024


حدود کی خلاف ورزی کرنےپرپاک فضائیہ نےبھارت کےدولڑاکاطیارےمارگرائے

راولپنڈی: پاک فوج نے د و بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرا طیارا آذاد کشمیر میں گرا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بھارتی پائلٹ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ہلاک کر دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس میں انھوں نے عالمی برادری سے پاکستان بھارت کشیدگی پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگ مسلے کا حل نہیں صرف معصوم جانیں جاتی ہیں، مزید کہا کہ بھارت پر تین چیزیں واضح کردی تھیں پہلی کہ بھارت کبھی بھی ہمیں حیران نہیں کرسکتا دوسرا ہم جواب ضرور دیں گے اور پاکستان بھارت کواپنی جوابی کاروائی سے حیران کردے گا۔اب بھارت کو جواب پاکستان دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، انڈیا اگر پاک فوج کو نشانہ بنانہ چاہتا تو بارڈر سے ہی حملہ کرتا ان کا اصل مقصد عام پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر ان پر دہشتگرد کا لیبل لگانا تھا۔

Share this article

Leave a comment