Friday, 29 November 2024


پائلٹ کی رہائی میں جلد بازی کی گئی ،مودی بازنہیں آ ئیگا، حامدموسوی

 

اسلام آباد: قائد تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پررحم کرنامظلوم ریوڑپرظلم کرنے کے مترادف ہے ۔بھارتی پائلٹ کورہاکرناعاجلانہ فیصلہ ہے ، مودی وہ اژدھاہے جسے جتنامرضی دودھ پلائو ڈسنے سے بازنہیں آئے گا ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف حالیہ بھارتی جارحیت عالمی سرغنے کی ایماءپرکی گئی جس کاثبوت امریکہ کی طرف سے اسکی مذمت نہ کرناہے۔
پاک وہندکشیدگی کااصل سبب مسئلہ کشمیرہے ،عالمی ادارے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کروائیں ، اوآئی سی وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کوکانفرنس کارکن ، مبصراورتنظیم کے مقاصدکاحامی نہ ہونے باوجود مدعوکرناقابل مذمت ہے۔

 

Share this article

Leave a comment