Friday, 29 November 2024


این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے زیرِاہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوا ن ’’سسٹینیبل ڈیولپمنٹ تھروانوویشن اِن اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں انعقاد کیاگیا۔8 اور 9مارچ کومنعقد ہونے والی کانفرنس میں شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد معاشی مسائل کا سامنا ہے ، ایسے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد مسائل کے حل اور حل سے متعلق تجاویز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہےجبکہ ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچراینڈمینجمنٹ سائنسزڈاکٹر نعمان احمد نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چین ، جاپان، آسٹریلیا اور بلغاریہ سے آئے ماہرین کو خوش آمدید کیا۔
 
اس موقع ہر مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے حل کے لیے سندھ حکومت رواں ماہ تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران، کوئلے سے پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گیمزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کی معاشی ترقی و ماحولیاتی مسائل کو بہتر کر نے کے لیے کوشاں ہے،پائیدار ترقی کے مقاصد پر 193 ممالک کے سربراہان نے یواین جنرل اسمبلی میں دستخط کیے تھے،سندھ حکومت یو این کے 2030 کے سماجی ترقی کے ایجنڈاپر کام کررہی ہے، مقاصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ ادار وں کے ساتھ مل کر کا م کررہے،ہیں،آج کے دور میں سماجی ترقی کے مقاصد تب ہی حاصل ہوسکتے ہیں جب تمام اسٹیک ہولڈزمل ک کام کریں،2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈا کو پورا کرنے کے لیے جامعات کوبھی اپنے اداروں کی تحقیق کے ذریعے رہنمائی کر نی ہوگی،
 
رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل ڈاکٹراشفاق حسن خان (ستارہ امتیاز) نے بحیثیت کلیدی اسپیکراس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے تبادلہ خیال کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہائبرڈوار میں ہیں لیکن دشمن کو لڑے بغیر شکست دینا کمال ہے۔
 
چیئرمین شعبہ اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹررضا علی خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا شعبہ دنیا بھر سے آئے معاشی ماہرین کی تحقیق سے اپنے طالبعلموں کی تربیت اور ملک کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔یاد رہے کہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے جاپانی کونسلیٹ جنرل توشیکازوایسومورا اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین خطاب کریں گے

Share this article

Leave a comment