Sunday, 01 December 2024


جونیئرہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نےمسلسل تیسری فتح

عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اومان کو 0-7 سے شکست دی ۔

پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے 2، ندیم خان، سفیان، حنان شاہد، قیوم اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے ایونٹ کے 3 میچز میں 20 گولز کردیے ہیں۔پاکستان گروپ بی کا آخری گروپ میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے ہرایا تھا۔

Share this article

Leave a comment