لاہور: لاہور سمیت صوبہ بھر کے آؤٹ سورس ہونے والے سرکاری اسکولوں سے کروڑوں کے فنڈز واپس مانگ لیے گئے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اسکولوں سے بھی این ایس بی اور ایف ٹی ایف کا ریکارڈ مانگ لیا۔ تمام اسکولوں کو 2 دسمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔
آؤٹ سورس ہونے والے 5867 سرکاری اسکولز بھی فنڈز 2 دسمبر تک واپس جمع کرائیں گے ۔سرکاری اسکولوں میں فنڈز کا موجودہ بیلنس کا ریکارڈ بھی مہیا کریں گے ۔
تمام سرکاری اسکولز گزشتہ تین سالوں کے فنڈز کا حساب جمع کرائیں گے ۔فنڈز خورد برد کرنے والے اسکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پرعملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری کردیا۔ ڈیڈ لائن تک فنڈز کا حساب جمع نہ کرانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔