Thursday, 27 February 2025


یونس خان نےپاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنےسےانکارکرکےافغانستان ٹیم کو جوائن کرلیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا کہ سابق لیجنڈ یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے سے انکار کرکے افغانستان ٹیم کو جوائن کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا کہ سابق کپتان و کرکٹر یونس خان نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں کام کرنے سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔

چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان نے سابق کرکٹر یونس خان کو مینٹور بنایا تھا تاکہ وہ ہوم کنڈیشنز سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں اور اہم معلومات دے سکیں۔اس سے قبل بھارت میں ہونیوالے 50 اوور کے ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے اجے جڈیجا کو اپنا مینٹور مقرر کیا تھا اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک جگہ بنائی تھی۔

Share this article

Leave a comment