ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) دنیا میں موجود قرآن پاک کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک کی نمائش برمنگھم یونیورسٹی میں آج شروع ہو رہی ہے۔ چمڑے پر سیاہی سے لکھا گیا قرآن پاک کا یہ نسخہ اسلام کے ابتدائی دور کا ہے۔ اس نسخے کو برمنگھم یونیورسٹی کے ایک تاریک اور مخصوص درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے جس کی نمائش سے اسلامی سکالرز میں اس نسخے کے بارے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں اس نادر نسخے کے بارے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ قرآن پاک کا ہاتھ سے لکھا گیا یہ نسخہ 568سے 645صدی عیسوی کا ہے۔ پہلے خیال تھا کہ یہ نسخہ آٹھویں صدی عیسوی کا ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی نے اس نسخے کی موجودگی کی خبر جولائی میں دی تھی لیکن اب پہلی بار اسے منظرعام پر لایا جا رہا ہے، اسے دیکھنے کیلئے مسلمان عالم دین، طلبا اور عام مسلمان بے چین ہیں۔ یہاں تک کہ ملائیشیا اور دیگر مسلم ممالک سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نسخہ 1930 سے یونیورسٹی کے پاس موجود ہے لیکن پی ایچ ڈی کی طالبہ البا فیدیلی نے اس کی قدامت کا تعین کیا تو اسے نمائش کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ مکہ مدینہ کے علاقے کے رسم الخط میں ہے۔
قدیم ترین قرآن پاک کے نسخوں کی نمائش آج سے شروع ہورہی ہے
- 02/10/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1499 K2_VIEWS
Leave a comment