Friday, 29 November 2024


سپریم کورٹ نے ظفر اقبال گوندل کی ضمانٹ منسوخ

اہمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ای او بی آئی کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ظفر اقبال گوندل پر 43کروڑ کرپشن کا الزام ہے اور ملزم پر تیرہ مقدمات درج ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے چھ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک مقدمے میں ملزم کو ضمانتیں دی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آزادانہ تحقیقات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ عدالت ملزم کی ضمانتیں منسوخ کرے تاکہ ملزم کے خلاف تحقیقات کی جا سکیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال گوندل کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے چھ مقدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیے اور ہدایات کی کہ ملزم کے خلاف کیسز کی سماعت کے لیے دوسرے ججز مقرر کیے جائیں۔

Share this article

Leave a comment