ایمزٹی وی (آسلام اباد) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور سکیورٹی کے لئے پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں فوج کی 16 کمپنیوں کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائیگا اور حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، سانگھڑ ، بدین کے لئے فوج کی دو دو کمپنیاں تعینات ہونگی۔ دادو ، جامشورو ، سجاول ، نوشہروفیروزاور بے نظیر آباد کیلئے فوج کی ایک ایک کمپنی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تیار رہے گی۔ میر پور خاص ، عمر کوٹ اور مٹھی میں بھی ایک ایک کمپنی تعینات کی جائے گی۔ مٹیاری ،ٹنڈوالہیار،اور ٹنڈو محمد خان میں صرف رینجرز اور پولیس اہلکار ہی سکیورٹی امور سنبھالیں گے۔ دوسرے مرحلے کیلئے رینجرز کے 3 ہزار 5سو اور پولیس کے 51 ہزاراہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ان علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور گشت شروع کردے گی۔
بلدیاتی الیکشن کے لئے پاک فوج کوئیک رسپانس فورس میں شامل
- 10/11/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 3580 K2_VIEWS
Leave a comment