Friday, 29 November 2024


آخر کار جادوگر اسپنر کی سن لی گئی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پاگئے ہیں ، ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین استعمال میں لاسکتے ہیں اور وہاں پر پاکستانی کرکٹر کو تربیت دے سکتے ہیں جبکہ اس موقع پر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اکیڈمی نوجوان کرکٹرز کیلئے بن رہی ہے اور یونیورسٹی کی جگہ حکومت کی ملکیت ہے میں اس پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا ، میرا مقصد اس قوم کے نوجوانوں کو بہترین کرکٹر بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کرسکیں واضح رہے گزشتہ روز انتظامیہ نے سعید اجمل کو اکیڈمی خالی کرنے کاحکم جاری کیا تھا جس کے بعد سید اجمل نے شدید ردِ عمل کا اظہار بھی کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment