Friday, 29 November 2024


سردیوں میں وزن کم کرنے کا ناقابل یقین حد تک آسان طریقہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) سردیوں کے یوں تو کئی فوائد ہوں گے مگر سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف جنیواکے ماہرین نے جدید تحقیق کے ذریعے سردی کے موسم کا ایک حیران کن فائدہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ فائدہ یہ ہے کہ آپ سردی کی وجہ سے اپنے موٹاپے میں کمی لا سکتے ہیں۔ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ سردی کے موسم میں گرم ملبوسات نہ پہننے سے آنتوں میں موجود بیکٹیریا کی سردی لگنے سے ہیئت تبدیل ہو جاتی ہے جس سے وہ چربی پگھلنے کا باعث بنتے ہیں اور انسان کا وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اس کے برعکس اگر آپ کوٹ ، جیکٹیں اور دیگر گرم ملبوسات پہنتے ہیں تو جسم کا درجہ حرارت زیادہ رہتا ہے اور یہ بیکٹیریا بہتر انداز میں خوراک ہضم کرتے ہیں اور انسان کا وزن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ سردی برداشت کرنا جسمانی ورزش ہی کی طرح کے اثرات رکھتا ہے۔ورزش کی طرح اس سے بھی موٹاپا کم اورنظام انہضام بہتر ہوتا ہے۔سردی گلوکوز ہضم ہونے کے عمل کو بھی بہتر بناتی ہے جو موٹاپے میں کمی کا سبب بنتی ہے۔یونیورسٹی آف جنیوا کے پروفیسر مرکو تراجکووسکی کا کہنا تھا کہ ”تحقیق میں ہمیں شواہد ملے ہیں کہ آنتوں کے بیکٹیریا کی ہیئت بدلنے سے جسم کے دیگر افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں۔ اس سے جسم کا میٹابولزم بھی بہتر ہوتا ہے۔ ہم ان بیکٹیریا کی ساخت پر مزید تحقیق بھی کر رہے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ ان کے ہیئت بدلنے سے انسان کو اور کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment