Friday, 29 November 2024


جدید خطو ط پر ملک کے معما رو ں کو رو شن مستقبل کے لئے تیا ر کریں گے،ڈاکٹر قیصر

ایمز ٹی وی (کراچی)جا معہ کرا چی کی فیکلٹی آف ایجو کیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجو کیشن اور ووکیشنل ٹیچنگ پرو گرا م کے اشترا ک سے فنی و تکنیکی تعلیمی ادا رو ں کے لئے اوپن ہا ئو س کا اہتما م کیا گیا جس میں شر کا ء نے فنی و ٹیکنیکل تعلیم کی اہمیت ،رو ل اور اسکی ضرورت و افا دیت کے حوالہ سے با ت چیت کی اور آج کے دور میں اسکی اہمیت کو اُجا گر کیا ۔تقریب کے مہما ن خصو صی جا معہ کرا چی کے وا ئس چا نسلر ڈاکٹر قیصر نے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ پرو گرا م جو کہ اپنی طر ز کا جا معہ میں پہلا اور منفرد پرو گرا م ہے کے آغا ز سے تر قی و فنی تعلیم کی نئی را ہیں ہموا ر ہو نگی جسکے تحت نئی ما ہر ین ٹیکینکل ٹریننگ ادا رو ں اور جدید خطو ط پر نو جوا نو ں اور ملک کے معما رو ں کو رو شن مستقبل کے لئے تیا ر کریں گے ۔فنی و ٹیکنیکل تعلیم کے ذریعہ ہنر مند افرا د کے لئے رو ز گا ر کے بہتر موا قع مو جو د ہیں جس میں ملک اور بیرو ن ملک میں بھی ہنر مند افرا د کی ہمیشہ سے زیا دہ طلب رہی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہنر مند تعلیم پا نے اور سیکھنے وا لے لو گو ں کی ضرورت ہے جو روا یتی تعلیم سے ہٹ کر فنی و تکنیکی تعلیم پر بھی بھر پو ر تو جہ دے رہے ہیں جو آج کی اشد ضرورت ہے ۔ڈائریکٹر اسٹیوٹاڈاکٹر مسرور اپنے خطا ب میں کہا کہ دنیا بھر میں جدید اور ایڈوا نس تعلیم کے حصو ل کے لئے جدو جہد ہو رہی ہے اور اگر ہم دنیا کے سا تھ نہ چلے تو نہ صر ف تعلیمی میدا ن میں پیچھے رہ جا ئیں گے بلکہ تر قی ،معا شی و معا شر تی تر قی کے دور میں بھی انکا مقا بلہ نہیں کر سکتے ۔شر کا ء تقریب نے فنی تعلیم کی اہمیت و افا دیت پر زور دیتے ہو ئے اسکے فرو غ پر زور دیا ۔

Share this article

Leave a comment