Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


آٹھ برس بعد پھر سے رونقیں لوٹ آئیں

ایمز ٹی وی (کراچی )جمعرات کو سندھ بھر میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔یونین کونسلوں کی باضابطہ تشکیل عمل میں آ گئی ۔ ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین سے متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل سیشن ججز نے جبکہ یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین سے سول ججز نے حلف لیا۔ وہ منتخب بلدیاتی نمائندے جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں ان کو تقاریب حلف برداری میں نہیں بلایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نوابشاہ کی57 یونین کونسلوں،7ٹاؤن کمیٹیوں میں کامیاب ہونیوالے چئیرمین،وائس چئیرمین، ارکان ضلع کونسل سمیت406 کونسلروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔اس سلسلے میں ایچ ایم خوجہ آڈیٹوریم میں الگ الگ تین تقاریب حلف برداری منعقد ہوئیں۔ ضلع کونسل دادو میں تعلقہ دادو اور جوھی کے 253 کامیاب منتخب نمائندوں نے حلف اٹھایا، ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالشکور شیخ نے چیئرمین وائس چیئرمین، ضلع کاؤنسل میمبرز اور یونین کاؤنسل کے جنرل کاؤنسلرز سے حلف لیا، ضلع کاؤنسل دادو میں آٹھ سال بعد پھر سے رونقیں بحال ھو گئیں جس پر سب بلدیاتی نمائندے خوش نظر آۓ اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رھے۔ ٹھری میرواہ تحصیل سے نومنتخب ضلع کانسلر اور جنرل کونسلرز کے امیدواروں نے حلف اٹھالیاتحصیل کے چاروں ٹاونزاور تیرہ یونین کونسلو ں کے امیدواروں نے حلف اٹھایا ۔ ضلع ٹھٹھہ کے 302 نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ضلع کونسل ہال مکلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، تقریب حلف برداری میں 32 نو منتخب میونسپل کمیٹی و ٹاؤن کمیٹیوں کے ارکان، 37 ضلع کونسل، 37 یوسی چیرمین، 37 وائس یوسی چیرمین سے سول جج ٹھٹھہ غضنفر عباس نے حلف لیا جبکہ 159 جنرل کونسلرز سے سول جج میرپور بٹھورو محمد اسلم کلہوڑو نے حلف لیا۔

Share this article

Leave a comment