Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کراچی کے مختلف علاقوں سے افغان جاسوس گرفتار

ایمز ٹی وی (کراچی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے جاسوسی کے الزام میں افغان انٹیلی جنس فورسز کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

 پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے افغان انٹیلی جنس فورسز کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کےمطابق ملزمان کو گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جن میں امان اللہ، عزیز، حکمت اور عبدالغفار شامل ہیں جب کہ ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کا تعلق افغان صوبے غزنی سے ہے اور وہ کافی عرصے سے کراچی میں قیام پذیر تھے جہاں ملزمان نے کلفٹن، گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں رہائش اختیار کی جب کہ وہ زیادہ تر تندور کی دکانوں میں رہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو اردو بولنا نہیں آتی تاہم ایک ملزم انگریزی بولنے میں ماہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔

Share this article

Leave a comment