Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سعودی عرب ایران کشیدگی. . . پاکستان کا بڑا فیصلہ 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے ک لئے دونوں ممالک کا مشترکہ دورہ کریں گے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑہتی کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں دونوں اعلیٰ شخصیات پیر کو سعودی عرب اور پھر ایران جائیں گی جہاں وہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں ممالک کی قیادت کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کی پیشکش کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذہبی عالم شیخ نمر باقر النمر کا سر قلم کے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ موجودہ صورت حال میں ایک ماہ کے دوران پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کےلئے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر الگ الگ دورہ کرچکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment