Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


این اے 218 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ عمل جاری

ایمز ٹی وی(مٹیاری) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 2400 پولیس اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 218 مٹیاری کی نشست گزشتہ برس نومبر میں مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Share this article

Leave a comment