Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سپہ سالار اور وزیراعظم امن مشن پر ۔ ۔ ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان سعودی عرب اور ایران میں صلح کرانے کے لیے سرگرم ہو گیا ، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالثی کیلئےآج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ کل تہران پہنچیں گے ۔ دونوں اسلامی ممالک کو کشیدگی ختم کرنے پر آمادہ کریں گے ۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔ سیاسی اور فوجی قیادت مصالحت کرانے کے مشن کے لئے سرگرم ہو گئی ۔ وزیر اعظم آج آرمی چیف اور اعلی سطحی وفد کے ساتھ آج ریاض اور منگل کو تہران جائیں گے ۔ دونوں رہنما برادر ملکوں کی قیادت کو ثالثی کی پیشکش کریں گے اور دونوں اسلامی ممالک کو کشیدگی ختم کرنے پر آمادہ کریں گے ۔ ملاقاتوں میں عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہو گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے آج ریاض پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب کے دورے کے بعد تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملیں گے ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بہت تشویش ہے ۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہاں ہے اور ان کا یہ اقدام امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔  

Share this article

Leave a comment