Friday, 29 November 2024


عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا، پرویز مشرف 

ایمز ٹی وی(کراچی)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کیس میں عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا جس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آج وہ پرسکون ہیں کیونکہ اکبر بگٹی کیس میں عدالت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے بنیاد مقدمہ تھا جس میں کوئی سچائی نہیں تھی اور انہیں یقین ہے کہ ان پر بنائے گئے دیگر بے بنیاد اور سیاسی مقدمات کا مستقبل بھی آج کے مقدمے کی طرح ہوگا۔  

Share this article

Leave a comment