Friday, 29 November 2024


تائیوان میں شدیدسردی، 85 ہلاک، ہزاروں سیاح پھنس گئے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں 85 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے کے باعث 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔ تائیوان میں میڈیا کے مطابق ہفتے کے اختتام پر سردی میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

تائیوان کے حکام کے مطابق اچانک درجہ حرارت گرنے کے باعث بیشتر لوگ ہائیپو تھرمیا اور دل کے دورے سے ہلاک ہوئے۔ اور مرنے والوں میں اکثریت معمر افراد کی ہیں۔تائیوان اور جنوبی کوریا کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ تائیوان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو غیر معمولی طور پر کم درجہ حرارت ہے۔ تائیوان کے حکام نے لوگوں کو اور خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے مکانوں ہی میں رہیں اور اپنے آپ کو گرم رکھیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جیجو جزیرے کا ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث 500 اندرون ملک اور بیرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ جیجو جزیرہ اپنے گرم موسم کے حوالے سے مشہور ہے لیکن وہاں پر درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیجو کا ہوائی اڈہ پیر کی رات کو کھولے جانے کے امکانات ہیں۔ ہزاروں سیاح جیجو جزیرے پر پھنس گئے ہیں اور حکام ان کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے میں مصروف ہیں۔

ہانگ کانگ میں درجہ حرارت تین ڈگری رہا جو پچھلے 60 سالوں میں کم ترین درجہ حرارت ہے۔ چاپان کے وسیع علاقوں میں برفانی طوفان آئے ہیں اور 600 اندرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

 

Share this article

Media

Leave a comment