Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شام میں خودکش حملے ، داعش نے زمہ داری قبول کرلی

ایمز ٹی وی (دمشق) شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حمس کے گورنر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک حملہ آور نے خود کو فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد چیک پوسٹ کے گرد جمع ہوگئی اور اس وقت دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment