Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


رینجرز اختیارات؟؟ سائیں نے دستخط کردیئے!

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے مشروط اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری پر دستخط کردیئے جس کے سمری وفاقی وزارت  داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد وہ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ رینجرز کو سندھ اسمبلی کی قرارداد کے مطابق اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی مدت 3 فروری کو مکمل ہو رہی ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment