Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

 
 
ایمز ٹی وی (کراچی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پی آئی اے بحران پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو بہترادارہ بنانے کے لیے ملازمین کو وقت دیا جائے۔ چند روز میں کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ حکومت کو پھر بھی سمجھ نہیں آئی۔
اپوزیشن لیڈر نے پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کے لیے اورنج ٹرین منصوبے کی رقم اس پر خرچ کرنے کی بھی تجویز دیدی۔
خورشید شاہ اس موقع پر وزیراعظم کے رویے سے بھی نالاں نظر آئے اور ان کی پارلیمنٹ آمد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گند کو گند سے صاف نہیں کیا جا سکتا۔ وزراء جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ نہیں کر سکتے۔ اگر ان پر لگائے الزامات درست ثابت ہو گئے تو وہ سیاست چھوڑ دینگے

Share this article

Leave a comment