Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


امریکہ میں پہلی بار "یوم پاکستان" کی دھوم

 

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں یوم پاکستان کے سلسلے میں صوفی نائٹ منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں امریکا، برطانیہ، خلیجی ممالک سمیت متعدد ممالک کے سفراء اور اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔
معروف گلوکار راحت فتح علی نے صوفی نائٹ میں فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قوالیوں پر حاضرین جھوم اٹھے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی ثقافت پیش کرنے پر فخر ہے، 140 ممالک کے نمائندے ہماری موسیقی اور کلچر کو دیکھنے اور سننے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون نے یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکے جس پر انھیں افسوس ہے

Share this article

Leave a comment