ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل ڈیسک) لاہور دھماکے نے ہنستے بستے چہروں سے خوشیاں چھین لیں ، بن ٹھن کر سیر کو جانے والے کئی خاندان اجڑ گئے ، بین الاقوامی میڈیا بھی قیامت کی اس گھڑی پر خاموش نہ رہ سکا واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ دہشت گردوں نے پکنک مناتی فیملیز کے خوشگوار لمحات کو دکھ اور تکلیف میں بدل دیا ۔ نیورک ٹائمز نے خبر دی کہ ایک خود کش بمبار نے بچوں کے جھولوں کے قریب خود کو اڑا لیا ۔ میل آن لائن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے سیاسی گڑھ پنجاب میں واقع گلشن اقبال پارک میں قیامت ٹوٹ پڑی ، دھماکے سے کئی بچے اور خواتین لقمہ اجل بن گئے ۔ رشین ٹوڈے نے دنیا سے سوال کیا کہ برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی عمارتیں پاکستانی پرچم میں کیوں نہیں رنگی گئیں ؟ اسکائی نیوز ٹیلی گراف ، جاپانی اور فرانسیسی سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے لاہور دھماکے پر غم اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا بھی قیامت کی اس گھڑی پر خاموش نہ رہ سکا
- 28/03/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1335 K2_VIEWS
Leave a comment