Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کی تجویز

 

ایمزٹی وی (تعلیم) پبلک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر اور ممبر بورڈ غلام عباس بلوچ نے پبلک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے اسکولوں کے اوقات کار2ماہ کیلئے تبدیل کئے جائیں جبکہ حکومت کے الیکٹرک کو پابند کرے کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرے۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مئی اور اپریل میں شدید گرمی پڑنے کے امکانات ہیں لہذا ہیٹ اسٹروک سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو سے مطالبہ کیا کہ مئی اور اپریل میں اسکولز کے اوقات کار میں رودبدل کیا جائے اور ٹائمنگ صبح6.30سے دوپہر 11بجے تک کی جائے تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاجا سکے

Share this article

Leave a comment