ایمزٹی وی (تعلیم) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر،اسکول انرولمنٹ ایمرجنسی مہم کو کامیا ب بنانے کیلئے بڑھ چڑ ھ کر اپنا کردار ادا کریں تا کہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام انرولمنٹ ایمرجنسی مہم یکم اپریل سے شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد 100فیصد شرح داخلہ کا حصول ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے پروگرام ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئےکہا کہ تمام پارٹنر اسکول داخلہ مہم کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کریں تا کہ ‘پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب’ کےمقاصدجلد حاصل ہوں۔ علا وہ ازیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نےنئےتعلیمی سال کیلئےجنوبی پنجاب کے پارٹنراسکولوں کونصابی کتب کی فراہمی کاآغازکردیا ہے۔