Friday, 29 November 2024


برسلزمیں مودی کی آمد پر کشمیریوں اورپاکستانیوں کا احتجاج

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی یورپ آمد پر کشمیر اور پاکستان کی کمیونٹی کے افراد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی۔ س موقع پرمظاہرین نے پلے کارڈز، بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’مودی واپس جاؤ، ظلم و جبر بند کرو، مودی مسلمانوں کا قاتل،بھارت کشمیرچھوڑ دو، لے کے رہیں گے آزادی ہے حق ہمارا آزادی، کشمیر کشمیریوں کا ہے، گو مودی گو‘‘ جیسے نعرے درج تھے جبکہ پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ رہنما پرویز لوہسر نے لاؤڈ اسپیکر پر نعرے لگوائے اور مظاہرین بھی پرجوش انداز میں اسی طرح کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کافی دیر تک یورپی یونین کی عمارت کے سامنے جہاں بھارتی وزیر اعظم مودی ملاقات کے لیے آرہا تھا احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرین سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں برسلز میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں وہاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں اور وہاں پاکستان میں ’’را ‘‘ کے ایجنٹ کی طرف سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment