Friday, 29 November 2024


کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم خشک رہنےکا امکان ہے ۔ بے نظیر آباد میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ حیدر آباد اور میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، پڈعیدن اور مٹھی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

Share this article

Leave a comment