Friday, 29 November 2024


اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر فیصلہ آگیا!

ایمزٹی وی (تعلیم) صوبائی حکومت کی ہدایت پر پرائمری اورمڈل کے سالانہ امتحانات میں ناقص رزلٹ دینے والے اسکولو ں کو مرحلہ وار پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کر لیا گیا
تفصیلات کے ماطبق راولپنڈی ضلع بھر میں پرائمری اورمڈل کے سالانہ امتحانات میں ناقص رزلٹ دینے والے اسکولو ں کی فہرستیں مرتب کی جائیں تاکہ انہیں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت کیا جاسکے ،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر کے 70اسکولوں جن میں 50پرائمری اور20مڈل اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کردیاجائے گا،ضلع بھر کی ساتوں تحصیلوں میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت کرنے کے اقدامات سے اساتذہ تنظیموں میں سخت تشویشن پائی جارہی ہے
جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے اسکولز پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس کے برعکس نتائج کی آڑ میں اسکولوں کو مرحلہ وار پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اس اقدامات پر تمام اساتذہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہونے کی ضرورت ہے۔

Share this article

Leave a comment