ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں تعینات سی آئی اے کے اسٹیشن چیف مارک کلٹون کو مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی جانب سے زہر دیا گیا تھا امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے دو ماہ بعد شدید علالت کے باعث امریکہ واپس آنے والے سی آئی اے کے سٹیشن چیف مارک کلٹون کو آئی ایس آئی کی جانب سے زہر دیا گیا تھا امریکی حکام کے مطابق سی آئی اے کے سٹیشن چیف مارک کلٹون ایک پرسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے جس سے ان کے درد میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا۔ 59 سالہ مارک کلٹون پیٹ کی سرجری کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن ایجنسی کے حکام کا اب بھی یہ ماننا ہے کہ انکی اچانک بیماری کسی نہ کسی طرح سے آئی ایس آئی کی پیداکردہ ہے۔
کلٹون پیٹ کی اچانک بیماری آئی ایس آئی کی پیدا کردہ ہے
- 07/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1439 K2_VIEWS
Leave a comment