Friday, 29 November 2024


بھارت میں بندروں کی شرارتیں حد سے بڑھ گئی، مارنے کی مہم چلانے کا اعلان

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں ریاستی حکومت نے بندروں کو موذی جانور قرار دے دیا ، بندروں کو مارنے کی مہم چلائی جائے گی سڑکوں پر گھومنا ، شہریوں کو تنگ کرنا ، سامان چرانا ، فصلوں کو نقصان پہنچانا اور گھروں میں گھس کر چیزوں کی توڑ پھوڑ کرنا، ہماچل پردیش میں بندروں نے لوگوں کے ناک میں دم کر دیا ۔ بندروں کی حد سے بڑھتی شرارتوں کے بعد ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے بندروں کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی جس کے بعد بندروں کو موذی جانورقرار دے دیا گیا ہماچل پردیش میں اب بندروں کو مارنے کی مہم چلائی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment