Friday, 29 November 2024


صادق خان کو امریکہ آنے کی اجازت ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) متنازعہ بیانات دینے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی تجویز کردہ پابندی سے لندن کے نئے مئیر صادق خان کو استثنیٰ حاصل ہو گا متنازعہ بیانات سے شہرت پانے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نو منتخب مئیر لندن صاد ق خان کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہو گی اور انہیں امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مجوزہ پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔ گذشتہ سال پیرس حملوں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد صادق خان نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ٹرمپ کے صدر بننے کی صور ت میں وہ امریکہ نہیں جا سکیں گے ان کی عارضی پابندی کی وسیع پیمانے پر تنقید ہوئی تھی لیکن ٹرمپ اپنی تجویز پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کی سکیورٹی کے لیے ضروری ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں خوش ہیں کہ صادق خان لندن کی سربراہی کریں گے۔ اگر وہ اچھا کام کرتے ہیں اور صاف طور پر کہوں کہ اگر وہ بڑا کام کرتے ہیں تو یہ بڑی بات ہو گی خیال رہے کہ پاکستان سے ترک وطن کرنے والے کے بیٹے صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں ۔ لیبر پارٹی کے صادق خان نے زیک گولڈسمتھ کو شکست دی۔ انھیں 13 لاکھ دس ہزار 143 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف ٹوری پارٹی کے زیک گولڈسمتھ کو نو لاکھ 94 ہزار 614 ووٹ ملے

Share this article

Leave a comment