ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) لندن کے نومنتخب میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ محض مسلم رہنما نہیں بلکہ لندن کے تمام شہریوں کی ترجمانی کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ میں لندن کے45 سالہ میئر صادق خان کا کہناتھا کہ مجھے واضح کرنے دیں کہ میں مسلم رہنما نہیں، میں لندن کا میئر ہوں اس شہر کےلوگوں کی ترجمانی کرتا ہوں پاکستانی ٹرک ڈرائیور صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن کے انتخابات نے یہ ثابت کر دیا کہ ایک مسلمان بھی اس شہرکا میئر بن سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مغربی اقداراسلام کے ساتھ ہم آہنگ ہیں انہوں نے ریپبلکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار بھر ان کے مسلمان مخالف بیان پر تنقید کی، جس میں ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کی بات کی تھی صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام کے بارے میں علم نہیں ہے برطانیہ کی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رکن صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے بارے میں جاہل تھا اور انہتاپسندوں میں کھیل رہا تھا ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف پابندی کی تجویز پیرس حملوں اور کیلیفونیا حملوں کے بعد دی تھی، اس بیان کے بعد ٹرمپ کوانسانی حقوق کی تنظیموں، ڈیموکریٹک پارٹی اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا صادق خان نے 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں برطانیہ کی یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی رکننیت لندن کی خوشحالی کے لیے بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں رہنا لندن کے لیے بہت اہم ہے پانچ لاکھ ملازمتیں براہ راست یورپی یونین سے منسلک ہے حالیہ مردم شماری کے مطابق لندن میں 12.4 فیصد آبادی مسلمان،48.4 عیسائی،1.8فیصد یہودی 20.7 ایسی آبادی ہے جو لادینی ہے برطانوی دارالحکومت کی مسلم کمیونٹی ایک سے زیادہ نسلی، سماجی پس منظر کے ساتھ اعتدال پسند اور انتہائی مختلف ہے۔
میں مسلمانوں کی نہیں لندن کے لوگوں کی ترجمانی کرتا ہوں،صادق خان
- 12/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1704 K2_VIEWS
Leave a comment