ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) یمن کے شہرعدن میں داعش کاحملہ،خودکش بم دھماکےمیں کم از کم پچاس افرادجاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں حملہ آور نے فوج کے ٹرینگ سینٹر میں نوجوانوں کی قطار کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کےذریعےدھماکہ کیاگیا۔ دہشت گرد تنظیم داعش نےیمب کے شہر عدن میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یاد رہے گذشتہ دنوں یمن میں المکلاپورٹ کے قریب پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے تھے.رواں ماہ یمن میں داعش کی جانب سے کیا جانے والا تیسرہ بڑا حملہ ہے،حملوں میں مرنے والوں کی تعداد سو سے زائد ہوچکی ہے.واضح رہے اس سے قبل المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیاتھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.
یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک
- 24/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1379 K2_VIEWS
Leave a comment