ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی ہے، انکا کہنا ہے کہ امریکی صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ کوئی اور قابل شخصیت نہیں امریکی صدارتی امیدوارکے طور پر نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی میں سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان کشمکش کا خاتمہ ہوگیا ہے، آخر کار ڈیموکریٹ صدربارک اوباما نے پارٹی کے صدارتی امیدوار کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے انہیں صدارتی عہدے کے لئے قابل شخصیت قرار دے دیا ۔ صدراوباما نے صدارتی امیدوار کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کا فیصلہ برنی سینڈرز سے ملاقات کے بعد کیا، اس موقع پر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ مل کرڈونلڈٹرمپ کو روکنے کیلئے کام کریں گے۔ صدراوباما سے ملاقات کے بعد برنی سینڈرز کیپٹیل ہل روانہ ہوگئے، صدراوباما آئندہ ہفتے ونکونسن میں ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینگے۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ صدارتی مہم چلانے کیلئے بے تاب ہیں۔ دوسری جانب صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی حمایت پر فخر ہے۔
امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی
- 11/06/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1730 K2_VIEWS
Leave a comment