Friday, 29 November 2024


اورلینڈو واقعے پرعالمی رہنماؤں کا اظہار مذمت

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے پر عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ جبکہ کیلفورنیا اور واشنگٹن میں واقعے کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے کی دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نےسوشل میڈیا پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور پابندی مسئلے کا حل نہیں، مسلمانوں کی اکثریت دہشت گردی کے خلاف بات کرتی ہے آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اورامریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نےاورلینڈو فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کی۔ فرانس ،اٹلی ،برطانیہ ,آئرلینڈ سمیت دیگرکئی ممالک کے سربراہان مملکت نے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔ واقعہ کے خلاف کیلفورنیا میں شہریوں نے پرامن احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات کو روکا جائے اوراسلحہ کے عام استعمال پرپابندی لگائی جائے۔ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے باہر سماجی تنظیموں کی جانب سے اورلینڈو فائرنگ کے واقعہ میں مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

Share this article

Leave a comment