Friday, 29 November 2024


متحدہ عرب امارات کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے ہیں،واقعہ کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں،تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم جائے حادثہ کا تعین اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں دوران پرواز فوجی طیاروں کے تباہ ہونے یہ واقعہ پہلا نہیں ہے،ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کی مکمل تفصیلات بھی مہیا نہیں کی گئی ہیں یادرہے اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم اس وقت بھی سانحہ کی وجوہات، جگہ اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام پوشیدہ رکھے گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment