Friday, 29 November 2024


اٹھارہویں ترمیم کے بعد حالات مزید بدتر ہوگئے ہیں سید مصطفیٰ کمال

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نئے بجٹ کے آغازسے پہلے فنانس کمیشن تشکیل دے۔ جو ضلع کی سطح کی فنڈزکی تقسیم کا فارمولا بنائے۔

پی ایس پی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد حالات مزید بدتر ہوگئے ہیں وفاق سے اختیارات اور پیسہ صوبوں میں جمع ہوگیا ہے ۔ چند لوگ کروڑوں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیے بجٹ سے قبل صوبائی فنانس کمیشن بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت نے بددلی سے بلدیاتی الیکشن تو کرادیئے مگر میئرز کے عہدہ سنبھالنے سے قبل تمام اختیارات چھین لئے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی کیڈرکی طرح ضلعی افسروں کا کیڈر بھی تشکیل دیا جائے جو میئرز کے ماتحت کام کریں

Share this article

Leave a comment