Friday, 29 November 2024


امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی بحریہ بھی داعش کے خاتمے کےلیے میدان میں آگئی،امریکی نیوی کےجنگی طیاروں نے خلیج عرب سے پہلی بار عراق میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا. تفصیلات کے مطابق عراق میں داعش کے خاتمے کےلیے امریکی اور اتحادی افواج کی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری ہے،لیکن دوسالوں میں پہلی بار امریکی بحریہ کے جنگی شپ یو ایس ایس باکسر اور جنگی طیارے یو ایس ایس ہیری نے بھی عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے. امریکی کموڈر کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا داعش کےخلاف آپریشن کامیابی سے جاری اور اب تک بحریہ کے جنگی طیارے ایک سو ستر سے زائد مرتبہ عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں بر حملہ کرچکے ہیں. یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فلوجہ میں فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی مارا گیا تھا.

Share this article

Leave a comment