Friday, 29 November 2024


شیشے سے بنی دنیا کی خوبصورت مسجد

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ملائشیا میں شیشے سے بنی مسجد دنیا کی خوبصورت مساجد میں ایک ہے ۔ اس مسجد کا ہر حصہ کرسٹل سے بنا ہے ۔ مصنوعی تالاب پر بنی یہ مسجد دور سے دیکھنے میں تیرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ مصنوعی جھیل کے کنارے بنی یہ مسجد فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے ۔ دن کی روشنی میں دودھیا ،مغرب میں نارنجی اور رات کی تاریکی میں چاند کی روشنی اس مسجد کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتی ہے ۔ کرسٹل مسجد کا حسن روزانہ دن ڈھلتے بدلتا ہے اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے ۔ یہ مسجد دور حاضر کے جدید تقاضوں سے آراستہ ہے ، اندر کا حصہ انتہائی شفاف ہے ، مسجد کی آرائش پر 80 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ۔ دنیا کی خوبصورت مساجد میں سے ایک اور سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز اس مسجد میں پندرہ سو نمازیوں کی گنجائش ہے۔

Share this article

Leave a comment