Friday, 29 November 2024


امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکہ نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور بھارتی افواج کے درمیان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے. تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئی کہاکہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور انڈیا کی فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے. امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین سے مدد کی درخواست ہے. ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ انڈیا کا ہے اور اس معاملے پر انڈیا بہتر انداز میں بات کر سکتا ہے. امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے اب بھی دہشت گرد وں کےلیے محفوظ پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں اور اس حقیقت سے پاک افغان حکومتیں بھی اچھی طرح آگاہ ہیں. سرحدی علاقوں سے شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کےلیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا،یہ دہشت گردگروہ معصوم افغان اور پاکستان کی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment