ایمز ٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور معصوم کشمیریوں کے سفاکانہ قتل و عام کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا دنیا کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے اور عالمی برادری خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے عید پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے عید کے موقع پر سیکیورٹی یقینی بنانے پرانٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں نے انتھک کام کر کے دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیری عوام کی امنگوں اورآزادی کی جدوجہد کو تسلیم کرے اور خطے میں امن کے لئے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت، آرمی چیف میدان میں آگئے
- 14/07/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1153 K2_VIEWS
Leave a comment