Friday, 29 November 2024


فوجی معلومات کی ہیکنگ پر چینی تاجر کو چار سال قید

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ میں حساس نوعیت کی فوجی معلومات ہیک کرنے کے جرم میں چینی تاجر کو تقریبا چار برس قید کی سزا سنائی گئي. تفصیلات کے مطابق چینی تاجر سو بن نے امریکہ میں حساس نوعیت کی فوجی معلومات ہیک کرنے کا اعتراف کیا کہ 2008 اور 2014 کے درمیان اس نے امریکہ کی بعض دفاعی کمپنیوں سے ڈیٹا چرانے میں چینی فوج کے ہیکرز کے ساتھ تعاون کیا تھا. ہیکنگ میں معاونت پر لاس انجلیس کی عدالت نے چینی شہری کو چیالیس ماہ کی قید کی سزا کے ساتھ ہی دس ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے. ہیکنگ کے اس واقعے میں ان ایئر کرافٹ کے متعلق حساس معلومات کو نشانہ بنایا گيا تھا جنہیں امریکہ نے چینی فوج کو فروخت کے لیے پیش کش کی تھی. سو بن نے کہا کہ انہوں نے ایسا اپنے ذاتی مالی فائدے کے لیے کیا تھا اور انھوں نے چینی ہیکرز کو ایسی معلومات مہیا کی تھیں کہ کس شخص، کمپنی یا پھر ٹیکنالوجی کو وہ نشانہ بنائیں. یاد رہے کہ چین نے 2015 میں امریکہ کی جانب سے لسٹ فراہم کرنے کے بعد بعض ان ہیکرز کو گرفتار بھی کیا تھا جنہوں نے حساس نوعیت کی معلومات کو چوری کرنے کی کوشش کی تھی. واضح رہے کہ چینی تاجر سو بن کو 2014 میں کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر امریکہ کے حوالے کیا گيا تھا.

Share this article

Leave a comment