ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) جنوبی کوریا اورامریکہ کی جانب سے میزائل کے جدید دفاعی نظام کی تعیناتی پر رضامندی کے اعلان کے بعد شمالی کوریا نے اس کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ ٹرمینل ہائی الٹی چیوڈ ایریا ڈیفنس (ٹی ایچ اے اے ڈی) نظام صرف پیانگ یانگ کی جانب سے خطرے کے جواب کے لیے ہوگا۔ اس سلسلے میں شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں فوج کا ایک بیان سامنے آيا ہے جس میں فوج کی جانب سے ’بے رحم جوابی کارروائی‘ کی بات کہی گئی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف اس طرح کی دھمکیاں اکثر دیتا رہتا ہے اور کشیدگی کے عروج کے زمانے میں اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ گذشتہ ہفتے جب امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ-ان پر پابندیاں عائد کیں تو پیانگ یانگ نے اسے ’جنگ کا کھلا اعلان‘ قرار دیا تھا۔’ٹی ایچ اے اے ڈی‘ نظام کے اعلان کے ایک دن بعد شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دور ایک آبدوز سے ایک بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا لیکن جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ تجربہ ناکام رہا۔
شمالی کوریا کی میزائل نظام کی تنصیب پرامریکہ کو دھمکی
- 15/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1255 K2_VIEWS
Leave a comment