Friday, 29 November 2024


صدی کا خطرناک ترین کیس زیرسماعت

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) اٹلی میں ان دنوں صدی کا خطرناک ترین کیس زیرسماعت ہے، مافیا کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے جج کی سکیورٹی کے لئے بیس سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔ اٹلی میں فائرنگ، بم دھماکوں اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث خطرناک مافیا کا کیس ان دنوں پوری دنیا کے میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ صدی کے خطرناک ترین مقدمے کے ملزمان میں مافیا کے سرغنہ، پولیس حکام اور باقی سیاستدان شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ریاست کے اندرریاست قائم کئے ہوئے تھے۔ کیس کی سماعت کرنے والے ایک جج گیووانی فالکن اور تحقیقاتی افسر پاؤلو بورسیلینو کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا ہے۔ اب اینٹونینو ڈی میٹیو اس کیس کے جج ہیں جن کی سکیورٹی پر 20 سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔ اینٹونینو ڈی میٹیو کی جان کو مافیا کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ اٹلی کی عوام نے اس کیس میں حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Share this article

Leave a comment