Friday, 29 November 2024


فرانس میں قومی دن کے جشن پر خون کی ہولی ، سوگ کا سماں

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے ٹرک حملے پر ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے ، قومی پرچم سرنگوں کر دیئے گئے ہیں ۔ فرانسیسی صدر نے واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا ، ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کے اعلان کے ساتھ ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ فرانس کے شہر نیس میں ہولناک ٹرک حملے کے بعد ماحول سوگوار ہے ، اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہیں ۔ فرانس کے صدر فرینکوئس اولاند نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے ۔ پیرس میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کے خلاف زیادہ موثر کردار ادا کر یں گے اور دہشت گردی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ فرینکوئس اولاند حملے کے متاثرین سے یکجہتی کے لیے آج نیس شہرکا دورہ بھی کریں گے ۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Share this article

Leave a comment