Saturday, 30 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کراچی) فلم انڈسٹری کی سینئر ادکارہ اور فلم ’’آپریشن021‘‘ کی پروڈیوسر زیبا بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی فلم بنا کر فلم انڈسٹری میں ایک نئی سوچ کا آغاز کیا ہے، فلم اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں میں بنائی گئی ہے تاکہ دنیا میں ہم پاکستانی فلمی صنعت کا نام روشن کرسکیں اور روایتی فلموں سے چھٹکارا حاصل کرسکیں لیکن افسوس کی بات ہے بقرعید پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہماری فلم کو کراچی کے دو سنیماؤں کیپری اور بمبینو نے نے صرف25منٹ چلانے کے بعد اتار دیا‘ کہا گیا کہ اس فلم کو عوام نے پسند نہیں کیا جب کہ ہماری فلم جو کہ42سنیماؤں میں پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی اب بھی34سنیماؤں میں نہایت کامیابی سے پیش کی جارہی ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ جو لوگ اچھا کام کررہے ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر جامی کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے دیکھ رہے ہیں کس طرح کی کچرا فلمیں بن رہی ہیں‘ اب اگر نئی نسل فلموں میں تبدیلی لانے کا عزم لے کر آئی ہے تو موقع دیں تاکہ دنیا میں پاکستان کو متارف کرایا جا سکے۔

ایمز ٹی وی (زیارت) گزشتہ روز کی شدید گرمی کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسے اور تیز ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم سرد کر دیا ہے ۔ زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا جس کے باعث پانی جمنا شروع ہو گیا ہے ، کئی مقامات پر سردی کے باعث پانی کے پائپ بھی پھٹ گئے ہیں ۔ کوئٹہ میں بھی پارہ چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور شہر میں سرد ہواﺅں کا راج ہے۔ جنوبی پنجاب میں سردی کی لہر داخل ہو گئی ہے ۔ ملتان اور گردونواح میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم میں خنکی پیدا ہو گئی۔ ڈسکہ ، پنڈی بھٹیاں ، پاکپتن ، ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری بھی موسلا دھار بارش نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی ہے، علاوہ ازیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے اور سردی بڑھنے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور میں بھی موسم نے انگڑائی لے لی ہیں ، صبح سویرے سرد ہواﺅں اور بونداباندی کے بعد موسم خنک ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) شاہداللہ شاہد نے مختلف علاقوں کے پانچ امیروں سمیت داعش میں شمولیت کااعلان کردیا۔ جس سے تحریک طالبان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہداللہ شاہد کے ہمراہ خیبرایجنسی کے امیر فاتح گل زمان ، اوکرزئی ایجنسی کے امیر سعید خان ،کرم ایجنسی کے دولت خان ، پشاور کے مفتی حسن اورہنگوکے خالد منصور نے بھی عراق و شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم ISISکی حمایت کا اعلان کردیا۔شاہداللہ شاہدنے بیعت ہونے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ تحریک طالبان کے اراکین کو داعش کی مدد کیلئے مشرق وسطیٰ بھیجیں گے۔ یادرہے کہ داعش کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے گذشتہ دنوں شاہداللہ شاہد کی ISISپرچم کے ساتھ تصویر بھی جاری کی تھی۔

ایمز ٹی وی (پشاور) شاہداللہ شاہد نے مختلف علاقوں کے پانچ امیروں سمیت داعش میں شمولیت کااعلان کردیا۔ جس سے تحریک طالبان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہداللہ شاہد کے ہمراہ خیبرایجنسی کے امیر فاتح گل زمان ، اوکرزئی ایجنسی کے امیر سعید خان ،کرم ایجنسی کے دولت خان ، پشاور کے مفتی حسن اورہنگوکے خالد منصور نے بھی عراق و شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم ISISکی حمایت کا اعلان کردیا۔شاہداللہ شاہدنے بیعت ہونے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ تحریک طالبان کے اراکین کو داعش کی مدد کیلئے مشرق وسطیٰ بھیجیں گے۔ یادرہے کہ داعش کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے گذشتہ دنوں شاہداللہ شاہد کی ISISپرچم کے ساتھ تصویر بھی جاری کی تھی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ستمبر 2013کے مقابلے میں ستمبر 2014کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت1فیصد کمی سے 6204یونٹس رہی، اگست کے مقابلے میں ستمبر کی فروخت 5فیصد کم رہی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 5 فیصد کمی سے 17ہزار 31یونٹس رہی۔
ستمبر 2013کے مقابلے میں ستمبر 2014 کے دوران انڈس موٹر کمپنی کی فروخت 80فیصد اضافے سے 4 ہزار691 یونٹس رہی، اگست کے مقابلے میں ستمبر 2014کی فروخت 15 فیصد زائد رہی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹر کی فروخت 17فیصد زائد رہی۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 32ہزار 841 یونٹس رہی تھی، ستمبر 2014کی فروخت 12ہزار 693 یونٹس رہی جو اگست کے مقابلے میں 4فیصد جبکہ ستمبر 2013کے مقابلے میں 14فیصد زائد رہی، اگست 2014میں 12ہزار 258جبکہ ستمبر 2013 میں 11ہزار 166گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔
پہلی سہ ماہی کی فروخت میں کمی کی وجہ نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے قبل جون میں کی جانے والی خریداری اور رمضان کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) گورنر پنجاب چوہدری سرورنے رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران دھرنے کی صورتحال ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور سیلاب و ضرب عضب متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ایک رپورٹ کےمطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور اپنے تحفظات کی وجہ سے مستعفی ہوناچاہتے ہیں اوروہ کئی مرتبہ حکومتی کارکردگی پر دبے الفاظ میں مایوسی کااظہار بھی کرچکے ہیں تاہم وزیراعظم نواز شریف نے اُنہیں مستعفی نہ ہونے کی ہدایت کردی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سینٹرل جیل میں سرنگ کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد جیل کی مختلف بیرکوں میں سرچ آپریشن کیا گیااور ان میں موجود قیدیوں کی جامع تلاشی لی گئی، آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچی، چھریاں، موبائل فون، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے جھنڈے، برقی تاریں، سیڑھیاں، اور جہادی مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کل رینجرز نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی رات سینٹرل جیل سے ملحقہ رہائشی علاقے کے ایک مکان میں کارروائی کرکے سرنگ کے ذریعے جیل میں دہشت گردوں کے داخلے کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پر حملےہو سکتا ہے۔ مراسلے کے مطابق رینجرزاورآئی جی سندھ کو خصوصی انتظامات کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اورآئی جی سندھ کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ پولیس اور رینجرز بلاول کی حفاظت اور سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی حکمت عملی تیار کررہی ہے ۔

ایمز ٹی وی (ملتان) تحریک انصاف کےچیئرمین شاہ محمود قریشی نےاپنی رہائش گاہ پر بجلی کے 8میٹر لگانے کے باعث میپکو کی جانب سے کنکشن کاٹنے کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سول جج کو جمع کر وائی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے گھر پر لگے بجلی کے میٹرز سرونٹ کوارٹرز اور زائرین کے لئے ہیں۔ میپکو حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ان کے گھر پر لگائے جانے والے 8 میٹروں پر 29 ستمبر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ زائد میٹر لگوانے کی وجوہات بیان کریں۔ 15روزہ مہلت ختم ہونے پر شاہ محمود قریشی نے کنکشن کاٹنے کے نوٹس پرحکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔ سول جج نے میپکو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن کی سطح پر سرحدی کشیدگی کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔ عسکری حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ڈی جی ایم اووز نے بھارت کی جانب سے سرحد پر یک طرفہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پربھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول اورورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں.