Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی و ی (تجارت)سندھ ریونیو بورڈ نے مختلف شعبوں کی طرف سے حاصل کی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز پر سیلز ٹیکس سے چھوٹ کا اعلان کیا ہے . پہلی ستمبر دو ہزار سولہ کو جاری کیے گئے تازہ ترین ٹیرف کے مطابق یہ چھوٹ تمام سافٹ وئیر ایکسپورٹ کرنے والی فرمز کو ملیں گیں، جو پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ ہوں اور ٹیلی کمونیکیشن سروسز کا استعمال کر رہی ہوں، جس میں بین الاقوامی لیزڈ یا بینڈ ویتھ سروسز بھی شامل ہیں۔

اسی چھوٹ کا اطلاق انڑ نیٹ سروسز پر بھی لاگو ہو گا چاہے وہ ڈائل اپ یا براڈ بینڈ ہو، دو میگا بائیٹ کی رفتار جس کی ماہانہ ادائیگی 15 سو روپے سے زائد نہ ہو، جس میں ای میل اور ڈیٹا کمونیکیشن نیٹ ورک سروسزشامل ہوں، اسی طرح دو میگا بائیٹ سے زائد اور چار میگا بائیٹ تک رفتار کے کنکیشن جس کی قیمت ڈھائی ہزار سے زائد نہ ہو شامل ہے۔

ایس آر بی کے اعلان کے مطابق ان تمام شرائط پر پورا اترنے والی ٹیلی کمونیکیشن سروسز پر ٹیکس کی شرح ساڑھے انیس کی جگہ انیس فیصد ہو گی، اس ٹیکس چھوٹ کا مکمل فائدہ ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والے وصول کندہ کو منتقل کرنے کے پابند ہو نگے۔ ایس آر بی کے مطابق ان بیان کی گئی شرائط پر پورا نہ اترنے والی افراد کو 19.5 فیصد کی شرح سے قانونی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایمز ٹی وی (تجارت) سات ماہ میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 37 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 17 لاکھ ہو گئی. سات ماہ میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سات ماہ میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 37 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 17 لاکھ ہو گئی ۔

 

دوسری جانب موبائل فون صارفین کی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملک میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ مجموعی صارفین کی تعداد کے لحاظ سے بہت کم ہے جس کی وجہ اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کا رجحان اور موبائل انٹرنیٹ کے استعمال پر اضافی ٹیکس ہیں

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ چمڑے کی صنعت کو آئندہ 2 ماہ تک بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کو 300 تا 350 ملین ڈالر کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے کے سینئر ممبر آغا سیدین نے کہا ہے کہ حالیہ عید قربان پر ٹینری کی صنعت نے 18 ملین کھالیں خریدی ہیں جن میں بکرے کی 8.93 ملین کھالیں، گائے و بیل اور بھینس کی 4 ملین کھالیں، دنبے اور بھیڑ کی 3.2 ملین کھالیں اور اونٹ کی 60 ہزار کھالیں شامل ہیں جن کی پروسیسنگ کے لیے صنعت کو بجلی و گیس کی بلا تعطیل فراہمی ضروری ہے تاکہ کھالوں کی پروسیسنگ کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی فراہمی میں تعطل سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات کی مد میں 300 تا 350ملین ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ پی ٹی اے کے عہدیداروں کے مطابق نامناسب دیکھ بھال اور درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے رواں سال تقریباً25 فیصد کھالیں ضائع ہوئی ہیںجس کی وجہ سے قومی معیشت کو 2ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ ٹینری صنعت کی جانب سے خریدی گئی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ تقریباً8.6ارب روپے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھالوں کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں26 فیصد کمی ہے۔

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ چمڑے کی صنعت کو آئندہ 2 ماہ تک بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کو 300 تا 350 ملین ڈالر کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے کے سینئر ممبر آغا سیدین نے کہا ہے کہ حالیہ عید قربان پر ٹینری کی صنعت نے 18 ملین کھالیں خریدی ہیں جن میں بکرے کی 8.93 ملین کھالیں، گائے و بیل اور بھینس کی 4 ملین کھالیں، دنبے اور بھیڑ کی 3.2 ملین کھالیں اور اونٹ کی 60 ہزار کھالیں شامل ہیں جن کی پروسیسنگ کے لیے صنعت کو بجلی و گیس کی بلا تعطیل فراہمی ضروری ہے تاکہ کھالوں کی پروسیسنگ کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی فراہمی میں تعطل سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات کی مد میں 300 تا 350ملین ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ پی ٹی اے کے عہدیداروں کے مطابق نامناسب دیکھ بھال اور درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے رواں سال تقریباً25 فیصد کھالیں ضائع ہوئی ہیںجس کی وجہ سے قومی معیشت کو 2ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ ٹینری صنعت کی جانب سے خریدی گئی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ تقریباً8.6ارب روپے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھالوں کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں26 فیصد کمی ہے۔

ایمز ٹی وی (تجارت) خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے مایوس کن مارکیٹ جائزوں، پرافٹ ٹیکنگ اور وافر سپلائی کے باعث کم ہوگئیں۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے طلب میں اضافے کی رفتار سست پڑنے کے انتباہ، امریکی سپلائی بڑھنے اور لیبیا و نائجیریا کی جانب سے آئل ایکسپورٹ میں اضافے کے اعلان پر مارکیٹ میں دباؤ بڑھا،

 

جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں فراہمی کے لیے قیمت 45.77ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 4.5فیصد کم ہے، اسی طرح نیویارک میں ایک ہفتے کے اندر امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے اکتوبر میں ترسیل کے لیے سودے 6.6 فیصد کمی سے 43.03 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

 

واضح رہے کہ مارکیٹ میں اوورسپلائی سے نمٹنے کے لیے اوپیک روس ڈیل کی امید پر کچھ ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا تھا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان عارضی اور غیرپائیدار بنیادوں پرقائم تھا، اگر الجزائر میں آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ڈیل نہ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔


ایمزٹی وی(کھیل) شاہد آفریدی اورسعیداجمل کو الوداع کہنے کی تیاری کرلی گئی اس حوالے سے
پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرناچاہیے

نجم سیٹھی نے کہا آئندہ ہفتےآفریدی اوراجمل سے ملاقات کرکے اس معاملے پر بات کروں گا، آفریدی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آفریدی اورسعید اجمل کئی سالوں بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میراچیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے کہا ہے کہ میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں۔


ایمزٹی وی(کھیل)ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز سے 3 ٹیسٹ ،3 ون ڈےاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ٹیم میں بابر اعظم،حسن علی،عماد وسیم،سعد نسیم،خالد لطیف،محمد نواز،محمد رضوان،ر ومان رئیس،شرجیل خان،شعیب ملک،سہیل تنویر ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 ستمبر،دوسرا 24اور تیسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد بولنگ کوچ اظہر محمودکا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔مکی آرتھر کسی غیر ملکی کو بولنگ کوچ بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز نے پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم سب پاکستان کو مختصر ترین طرز میں اپنی پوزیشن دلانے کے لیے بے تاب ہیں،ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی حیثیت سے درجہ بندی میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانا میرا مقصد ہے’


ایمزٹی وی(لندن) برطانیہ میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پنلٹی پوائنٹ اور جرمانے کی رقم دوگنی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگلے سال سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے اشخاص کے ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ درج کر دیے جائیں گے اور انہیں دو سو پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

نئے ٹریفک قوانین کا اطلاق انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ پر ہو گا، تجربہ کار ڈرائیوروں کو دو بار اس جرم کا ارتکاب کرنے کی صورت میں عدالت جانا پڑے گا جہاں انہیں ممکنہ طور پر ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور ان پر چھ ماہ تک ڈرائیونگ کرنے کی پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے۔

خیال رہےکہ اب تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی سزا ایک سو پاؤنڈ اور ڈرائیونگ لائسنس پر تین پوائنٹ کا اندراج ہے۔

حکومت خلاف ورزی والوں کے خلاف سزا میں اضافے کے ساتھ ساتھ ’تِھنک‘ کے نام سے ایک زبردست میڈیا مہم بھی شروع کر رہی ہے۔

برطانوی وزارتِ ٹرانسپورٹ کو امید ہے کہ نئی تبدیلیوں کا اطلاق 2017 کی پہلے چھ ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سال 2014 میں ڈرائیونگ کے دوران فون کے استعمال کی وجہ سے 492 حادثے ہوئے جن میں سے 21 مہلک ثابت ہوئے جبکہ 84 کو سنگین کی کیٹیگری میں شمار کیا گیا


ایمزٹی وی(سری نگر) بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے میں 17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڑ ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مسلح افراد نے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا اور چاروں حملہ آور فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوج کی بڑی تعداد نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ۔ دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کے بعد امریکا اور روس کا دورہ منسوخ کر کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔


ایمزٹی وی (نیویارک)امریکی شہر نیو یارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں دھماکے سے 26 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں نابینا افراد کے مرکز کے قریب دھماکا ہوا جس میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوںمیں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد امریکا کے انسداد دہشت گردی ڈپرٹمنٹ اور ایف بی آئی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد نابینا افراد کے مرکزکے قریب کچرے کے ڈبے میں ہوا۔

امریکی صدر براک اوباما نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جب کہ سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی تفصیلات سے بھی صدر اوباما کو آگاہ کردیا ہے۔