Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم/پنجاب)پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 3 لاکھ 49 ہزار 267 طلبا نے حصہ لیا جس میں سے 90 ہزار 827 طلبا کامیاب ہوئے۔ سالانہ نتائج میں کامیابی کا تناسب 60.85 رہا۔

فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے بھی سالانہ امتحان کےنتائج کااعلان کردیا۔ جس کے مطابق مجموعی طورپر 82 ہزار 178 امیدوار امتحانات کا حصہ بنے جس میں سے 47 ہزار 681 طلبا کامیاب ہوسکے اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 58.02 رہا۔

جبکہ راولپنڈی میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 60 ہزار 61 طلبا نے حصہ لیا جس میں سے 33 ہزار 460 طلبا کامیاب ہوئے اور امتحان میں کامیابی کا تناسب 56.95 فی صد رہا۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چو ہدری نے اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی یا بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکے علاوہ لندن، برسلز، پیرس اور دی ہیگ سمیت مختلف جگہوں پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں پر بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔


ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کے برائے 2016-18ء کے انتخابات18 اکتوبر2016 ء کومنعقد ہوں گے جس کے لئے کاغذات نامزدگی 19 ستمبرتا28 ستمبر2016 ء تک حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں۔

انتخابات میں شرکت کے خواہشمند افسران جامعہ کراچی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیف الیکشن آفیسرسے رجوع کرسکتے ہیں۔


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی میں تین روزہ ہفتہ طلبا کا انعقاد کیا جارہاہے۔

جامعہ کراچی کے مشیر امورطلبہ پروفیسرڈاکٹرسیدانصررضوی کے مطابق جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ 26 تا30ستمبرمنایاجائے گا جبکہ ہفتہ طلبا کے دوران کلاسز صبح10:30 بجے کے بعدمعطل رہیں گی


ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں کے بارے میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ملک کے 44اہم شہروں میں قائم اپنے علاقائی دفاتر میں ہفتہ وار "اوپن ڈے "منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلوں کے خواہشمند افراد کی رہنمائی کے لئے اپنے کیمپسز میں خصوصی کائونٹرز بنائیں۔

ایمزٹی وی(مہمند ایجنسی)گزشتہ روز تحصیل امبار میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی جب کہ علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے امبار کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ امبار میں حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کے جسم کے اعضا شناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب ہے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)تھانہ بنی کے علاقے میں جیولری کی دکان میں نقب زنی کی واردات میں 2کروڑ مالیت کا 4کلوگرام سونا چوری کر لیاگیا۔ چور مری روڈ پر واقع راناجیولرز کی دکان میں نقب لگاکرداخل ہوئے اور سیف توڑ کر 4کلو سونا لے گئے ۔

ذرائع کے مطابق دکان کے مالک راناعتیق نے تھانہ بنی پولیس کو درخواست دے دی تاہم پولیس کاکہناہے کہ مالک نے اپنی درخواست میں نقصان کی مالیت کانہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ابھی ابتدائی تفتیش کررہی ہے جبکہ پولیس کے مطابق چارکلو سونا لوٹاگیا۔چوری شدہ سونے کی مالیت دو کروڑ ہے ۔

راولپنڈی جیولرزایسوسی ایشن کے صدر خواجہ سہیل صادق نے چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے آج ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرلیا۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے نیویارک کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف 19 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں انہیں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کودوٹوک انداز میں بیان کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکا کے دوران کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نیویارک میں کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کنیکٹ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جب کہ 19 ستمبر کو مہاجرین کے مسئلہ پر بلائے گئے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، اجلاس میں وزیراعظم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی پر بھی بات کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر اور حریت رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کر کے کشمیر کے معاملے پر مشاورت کی۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اٹھادیا۔ پاکستانی نمائندے کا کہنا ہے کہ بھارت تاریخی حقائق کو مسخ کرکے انسانی حقوق کونسل کے شعور کی توہین کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اٹھادیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

پاکستانی نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ”میں نہ مانوں“ کی منفی پالیسی پر کاربند ہے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرکے انسانی حقوق کونسل کے شعور کی توہین کر رہا ہے۔

پاکستان نے قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق نکالنا ہوگا۔

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیچی بیگ تھانے کے حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک دکان میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہواہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے ،تاہم اسی واقعہ سے متعلق مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔